نیامی (نائجیر) ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجر کے ایک موضع میں رہائش پذیر ایک شخص کے بیان کے مطابق کہ نائجر اور چاڈ سے 200 ایسی گاڑیاں سرحد پار سے نائجریا میں داخل ہوئی ہیں جن پر فوجی سوار ہیں جہاں وہ اسلامی انتہاء پسندوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ موضع بوسو کے ساکن آدم بونکرنا نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ کے روز سے سرحد پار سے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جب تمام گاڑیاں مکمل طور پر نائجریا میں آگئیں تو ڈیٹونیشن کی آوازیں آرہی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ بوکوحرام کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کا آغاز ہوگیا ہے حالانکہ نائجر حکومت عوامی سطح پر اس زمینی جنگ کی توثیق نہیں کی ہے اور ساتھ چاڈملٹری کے ترجمان نے بھی اس موضوع پر کسی بھی تبصرہ سے گریز کیا۔ 6 سال کے طویل عرصہ میں بوکوحرام کے اسلامی انتہاء پسندوں نے اب تک 12000 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔