کانو 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی فوج نے آج دعویٰ کیاکہ اس کے سپاہیوں نے شمال مشرقی ریاست بورنو کے مونگونو ٹاؤن پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے بوکو حرام کے 300 جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔ دفاع کے ترجمان کرس اولوکولاڈے نے ای میل کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں کہاکہ 300 دہشت گردوں کو ہلاک اور چند برسوں کو گرفتار کرلیا گیا‘‘۔ لیکن ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی ہے۔ بوکوحرام کے خلاف مہم میں مصروف پڑوسی ممالک نائمبر، چاڈ اور کیمرون نے بھی ایسے ہی دعوے کئے ہیں۔ تاہم مقامی افراد نے خبررساں ادارہ اے ایف پی سے کہاکہ فوج نے مونگونو ٹاؤن پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ بڑے پیمانے پر لڑائی جاری ہے۔ کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن بوکوحرام کے مہلوک دہشت گردوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔