بونال تہوار کا 28 جولائی سے آغاز

حیدرآباد 12 جولائی ( این ایس ایس ) 27 جولائی کو مکمل چاند گہن کے پیش نظر 11 روزہ بونال تہوار کا اکنا مادنا مندر میں 28 جولائی کو آغاز ہوگا ۔ پہلے یہ 27 جولائی کو شروع ہونے والا تھا تاہم اس میں ایک دن کی تاخیر کی جا رہی ہے ۔ مہا گیا ہے کہ 28 جولائی کو صبح 6 بجے مہابھی شیکم کے ساتھ اس تہوار کا آغاز ہوگا اور اصل بونال تہوار 5 اگسٹ کو منایا جائیگا جبکہ اس کا اختتام 6 اگسٹ کو جلوس کے ساتھ ہوگا ۔ گیارہ دن تک اس تہوار کے سلسلہ میں مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ 27 جولائی کو مکمل چاند گہن ہونے والا ہے جس کے پیش نظر اس تہوار کے آغاز کو ایک دن کیلئے موخر کیا گیا ہے ۔