ممبئی۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کو انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری سے دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد اُن کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ روی پجاری سے دھمکیاںملنے کے بعد انہیں سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہیں لیکن انہوں نے دھمکی کی نوعیت نہیں بتائی ۔ بومن ایرانی کی فلم ’’ہپی نیوایئر‘‘ جاریہ سال اکٹوبر میں ریلیز ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے 23اگست کو تین افراد نے فلم پروڈیوسر علی مورانی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی تھی۔