بولارم۔ میڑچل ریلوے لائن الیکٹریفکشن کام کا آغاز

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (ایجنسیز) بورلام۔ میڑچل سیکشن کے درمیان ریلوے لائن کو برقیانے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریل وکاس سنگم لمیٹیڈ (آر وی این ایل) نے بولارم ۔ میڑچل سیکشن کے درمیان برقی لائن کو برقیانے کے دوسرے مرحلہ کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ اسی طرح سبربن خدمات کو برقیانے کے دیرینہ مطالبہ کی بہت جلد تکمیل ہوگی۔ سیول کام جیسے نئے ٹریک بچھانے، بریجس وغیرہ کام جی ایم آر گروپ انجام دیگا جبکہ ملکاجگری اور بولارم کے درمیان ڈبل لائن سیکشن کام ٹاٹا کی جانب سے انجام دیا جائے گا۔ میڑچل۔ سکندرآباد سیکشن کے گوڈا ویل ریلوے اسٹیشن پر پہلے ہی بھاری مشینوں جیسے بلڈوزرس وغیرہ کو پہنچا دیا گیا۔ فلک نما، عمدہ نگر کے درمیان ایلکٹریفکشن اور لائن کو ڈبل کرنے کے کام کیلئے عمدہ نگر پر مشنری کو رکھا گیا ہے۔ سبر بن ٹرین اینڈ بس ٹراویلرس اسوسی ایشن، ملکاجگری نے اس پراجکٹ کی تکمیل کیلئے کئے جارہے اقدامات کے سلسلہ میں جی ایم ساوتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو اور آر وی این ایل چیف پراجکٹ منیجر پی سرینواس سے اظہاراطمینان کیا ہے۔