بوفورس مقدمہ میں سی بی آئی کی اپیل مسترد

نئی دہلی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی دہلی ہائیکورٹ کے 2005 ء کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے جس میں تمام ملزمین کو جو بشمول ہندوجا برادرس کو بری کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جو بوفورس کے لئے 64 کروڑ روپئے رشوت کی ادائیگی کے سلسلہ میں ہے۔ بنچ نے جس کی صدارت چیف جسٹس رنجن گوگوئی کررہے تھے، سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اپیل پیش کرنے میں 13سال کی تاخیر کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔ہائیکورٹ نے 31 جولائی 2005 ء کو فیصلہ سنایا تھا۔