بوفورس معاملہ کی اکٹوبر میں سماعت : سپریم کورٹ

نئی دہلی، یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ بوفورس توپ اسکینڈل معاملے میں بی جے پی لیڈر اجے اگروال کی درخواست پر اکتوبر میں سماعت کرے گی۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے معاملہ پر فوری سماعت کی اگروال کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی سماعت اکتوبر میں کرے گی۔ اگروال نے عدالت میں عرضی دائر کرکے بوفورس اسکینڈل معاملے کی دوبارہ سماعت کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ان کی دلیل ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی نے 31 مئی 2005 کو دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا۔ سال 2005 میں دہلی ہائی کورٹ نے اسکینڈل کے ملزمان ہندوجا برادران کے خلاف سبھی الزامات کو خارج کردیا تھا۔