بوسٹن تھیٹر میں خنجر زنی ، 7 زخمی

بوسٹن ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے کہا کہ 7 افراد بوسٹن تھیٹر میں خنجر زنی سے زخمی ہوگئے ۔ پولیس کو مشتبہ حملہ آور کی تلاش ہے ۔ بوسٹن گلوب کی اطلاع کے بموجب پولیس سپرنٹنڈنٹ برنارڈ اورورپی نے کہا کہ 2.15 بجے شب ضلع بوسٹن میں جہاں رسٹورنٹ اسی وقت بند ہوئے تھے خنجر زنی یا ٹوٹے ہوئے شیشوں سے حملوں کی وجہ سے کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے ۔ایمرسن کالج میں اس واقعہ کے بعد اپنے طلباء کو چوکس کردیا۔