سرائیوو 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) بوسنیا کے شمال مغربی علاقے بیہاچ میں تارکین وطن کی پناہ گاہ میں آگ لگنے سے 32افراد جھلس گئے۔ مہاجرین کی نجی رہائش گاہ ویلیکا کلاڈوسا نامی قصبے میں واقع ہے،جس میں 500 تارکین وطن مقیم تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران بعض تارکین وطن آگ سے بچنے کے لیے عمارت کی دوسری منزل سے کود گئے۔ مقامی حکام نے واضح کیا کہ آتش زدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔