بورہ بنڈہ میں آج قومی یکجہتی کانفرنس

مختلف مذاہب کے معزز شخصیتوں کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : جمعیت علماء ہند جوبلی ہلز کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال قومی یکجہتی کانفرنس 26 اپریل بروز اتوار بعد نماز عشاء روبرو مسجد ابراہیم گلشنی این آر آر پورم کالونی سائیڈ III بورا بنڈہ منعقد ہوگی ۔ سرپرستی مولانا محمد نور الحق قریشی چشتی صابری ، صدارت قاضی افضل شریف ، قیادت مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی اور نگرانی حافظ محمد وسیم جاوید کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید اشہد رشیدی ، دھرم گرو پنڈت راجیش سوامی ، عیسائی رہنما فادر بالا ، سکھ مت رہنما گرو پریتم سنگھ اور جناب عابد رسول خاں شرکت کریں گے ۔ قاری محمد منیر احمد کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ جب کہ نعت خواں ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد احمد علی جامعی انجام دیں گے ۔ ملت اسلامیہ اور برادران وطن سے بلا تفریق مذہب وملت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔