بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پر دھرنا، پروفیسر ناگیشور گرفتار

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں کی صورتحال کے درمیان سیاسی تجزیہ کار اور ماہر تعلیم پروفیسر ناگیشور راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نامپلی کے دفتر پر اپنے والدین کے ہمراہ احتجاج کرنے والے طلبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ پولیس نے دھرنا دینے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی اور پروفیسر ناگیشور کو گرفتار کرکے بیگم بازار پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اُنھوں نے احتجاجی طلبہ سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر پہونچ کر احتجاج شروع کیا تھا۔ پولیس عملہ نے وہاں بدامنی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ کئی طلبہ اپنے والدین اور سیاسی قائدین کے ہمراہ آج دوسرے دن بھی دفتر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پر پہونچ کر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔