بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے پتلے نذر آتش

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کے صدر بھارت گوڑ اور دیگر یووالیڈروں نے آج آر ٹی سی چوراستہ پر بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے پتلے نذر آتش کئے اور بورڈ کے سکریٹری اشوک کے علاوہ دیگر عہدیداروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ آر ٹی سی چوراستہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کے کئی قائدین جمع ہوئے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ ان کارکنوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحانی پرچہ جات کی مفت تنقیح کامطالبہ کرتے ہوئے تاریخ میں توسیع پر زور دیا۔ ان قائدین نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔