بورس جانسن کو بریگزیٹ مبالغہ آرائی کیلئے عدالتی کشاکش کا سامنا

لندن۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بورس جانسن جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ موصوف برطانیہ، کے آئندہ وزیراعظم ہوسکتے ہیں، تاہم بریگزیٹ ریفرنڈم کی مہمات کے دوران قصداً مبالغہ آرائی کے الزام میں انہیں عدالتی کشاکش کا سامنا ہے۔ بورس جانسن جو سابق وزیر خارجہ ہیں، کو لندن کی عدالت میں عوامی دفتر کے تحت وابستگی کے دوران نازیبا سلوک روا رکھنے کے الزام حاضر ہونا پڑے گا۔