بنیاد پرست طاقتیں سماج کیلئے خطرہ :ڈی وجئے سنگھ

بھوپال 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ وہ ہر قسم کی بنیاد پرست طاقتوں کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ سماج کیلئے ایک خطرہ ہے وہ اخباری نمائندوں سے رسمی گپ شپ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیاد پرست طاقتوں کو چاہے وہ ہندوؤں یا نمائندہ ہو یا مسلمانوں کی سماج کیلئے مساوی طور پر خطرہ سمجھتے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ دو دہشت گردوں کی گرفتاری پر تبصرہ کریں جن کا تعلق مبینہ طور پر لشکر طیبہ سے تھا ۔ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے علاقہ میوات سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جن کا تعلق مبینہ طور پر لشکر طیبہ سے تھا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی ایک ہی پلیٹ فارم میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے لوگ بشمول ایسے افراد جن کے پاس جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں ہیں مودی کے ساتھ شہ نشین میں شرکت کرچکے ہیں۔ مودی کو ان کے چرن چھونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ نریندر مودی نے حال ہی میں بابا رام دیو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ تمام اقسام کے ٹیکسس منسوخ کردیئے جائیں اور واحد ’’بینکس سے لین دین کا ٹیکس ‘‘ عائد کیا جائے۔ مودی نے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم بن جائیں تو ایسا ہی کریں گے ۔