بنگلہ مائتری اکسپریس کے وقفہ میں کمی

بہار اور بنگال کیلئے آج سے تین لائن ٹرینوں کا آغاز
نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بڑھتی ہوئی طلب کی تکمیل کیلئے انڈین ریلویز نے فیصلہ کیا ہیکہ کولکتہ ۔ ڈھاکہ کنٹونمنٹ مائتری اکسپریس کا ایک اور ہفتہ وار سفر شروع کیا جائے۔ فی الحال ہر منگل اور ہر ہفتہ کو کولکتہ سے اور ہر چہارشنبہ اور جمعہ کو ڈھاکہ کنٹونمٹنٹ سے مائتری اکسپریس چلا کرتی ہے۔ ہر اتوار کو کولکتہ سے اور ہر پیر کو ڈھاکہ کنٹونمنٹ سے ایک اور ٹرین روانہ ہوگی۔ نئی ٹرینوں کے آغاز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیرریلوے سریش پربھو کل 3 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں سے مغربی بنگال اور ایک بہار کیلئے ہوگی۔ وہ آنند وہار اسٹیشن پر جھنڈی دکھا کر ٹرین کو روانہ کریں گے۔ بہار میں ساحرسا اور مغربی بنگال میں مدال اور سنترا گاچھی اسٹیشنوں سے کل جھنڈی دھاکر نئی ٹرینوں کو روانہ کیا جائے گا۔ تمام ٹرینوںکو ریل بجٹ 2014-25 میں شامل کیا جائے گا۔ مالدا جانے والی ٹرین ہر ہفتہ روانہ ہوگی اور ہر جمعہ بنگال سے روانہ ہوکر مالدہ پہنچے گی اور سرحرسا کیلئے ہفتہ وار ایکسرپس ہر جمعرات کو آنند وہار سرحرسا سے روانہ ہوگی اور ہر چہارشنبہ کو واپسی کا سفر کرے گی۔ وزیر ریلوے حال ہی میں بھٹنڈہ کیلئے نئی شتابدی اکسپری ٹرین کا اور نئی اندور ۔ جموں ٹرین کا گذشتہ ہفتہ افتتاح کرچکے ہیں۔