نئی دہلی11اپریل(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے بنگلہ فلم ‘بھوشیوتر بھوت’ (مستقبل کا بھوت) کے عوامی طورپر ریلیز ہونے پر رول لگانے کے لئے مغربی بنگال حکومت پر جمعرات کو 20لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کیا۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی صدرات والی بینچ نے انیکا دتا کی ہدایت والی فلم ‘بھوشیوتر بھوت’ کو سبھی سنیما گھروں میں ریلیز کرنے پر روکنے کے لئے ریاستی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی حکومت کی جانب سے آئین میں موجود اظہاررائے کی آزادی پر حملہ ہے ۔جسٹس جندرچوڑ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی اس طرح کی کارروائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔