ڈھاکہ ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی پولیس نے تین افراد کو جن میں سے ایک بنیاد پرست جماعت اسلامی کا رکن اور ایک صحافی ہے گرفتار کرلیا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کے سیکولر مصنفین پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا تھا ۔ 50سالہ نکھل چندر جورڈر کی موت کے الزام میں ان تینوں قاتلوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ تینوں مبینہ طور پر زبردستی درزی کے مکان میں داخل ہوئے تھے اور اس کا گلہ کاٹ دیا تھا ۔ یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے جماعت اسلامی کے معتمد برائے گوپال پور بلدی شاخ بادشاہ میاں ‘ مقامی بی این پی کارکن جانٹو میاں اور مقامی صحافی نائب صدر پریس کلب گوپال پور امین الاسلام کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔