ڈھاکہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے پہلی سرکاری کال دیتے ہوئے تنظیم ’’او آئی سی‘‘ جس کے سب سے زیادہ مسلم آبادی رکھنے والے ممالک رکن ہیں، ہندوستان کو ’’مبصر‘‘ کی حیثیت سے منتخب کرنے ’’او آئی سی‘‘ کے ممبران سے اپیل کی۔ وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں جو ڈھاکہ میں ہوا، ابوالحسن محمود علی نے کہا کہ تنظیم میں اصلاحات کیلئے ہندوستان کو مبصر کی حیثیت سے منتخب کرنا زیادہ بہتر رہے گا کیونکہ وہاں مسلمانوں کی زیادہ آبادی نہیں ہے ہندوستان، مسلم آبادی کے لحاظ سے تیسرا مقام رکھتا ہے جبکہ انڈونیشیا اور پاکستان پہلا اور دوسرا مقام رکھتے ہیں۔ علی نے بجا طور پر کہا کہ گرچیکہ متذکرہ بالا ممالک آبادی کے لحاظ سے اقلیت میں ہیں تاہم تعداد کے معاملہ میں اکثریت سے آگے بڑھ گئے ہیں جو ’’او آئی سی‘‘ کے تمام ممبر ممالک کی جملہ آبادی سے زیادہ ہے۔