بنگلہ دیش کے وزیراعظم ۔ اپوزیشن مذاکرات بے نتیجہ

ڈھاکہ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے اپوزیشن کے ساتھ آج اہم موضوعات پر بات چیت کی تاہم کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا کیونکہ برسراقتدار عوامی لیگ نے جاتیہ ایکیا محاذ کے انتخابات سے پہلے پارلیمنٹ کی تحلیل کے مطالبہ کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے نامنظور کردیا۔ عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری صوبہ گل قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ان کے بیشتر مطالبات تسلیم کرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن انتخابات سے پہلے پارلیمنٹ کی تحلیل اور عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔