بنگلہ دیش کے مشفاقیر نے سری لنکا کے خلاف جیت پر ’’ناگن ڈانس‘ ‘ کے ساتھ منایاجشن

نئی دہلی۔بنگلہ دیش وکٹ کیپر مشفاقیر رحیم کی شاندار بلے بازی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کے ر وز آر پریما داس اسٹیڈیم میں ٹی 20مقابلے کے دوران سری لنکا پر ایک سفر سے سبقت حاصل کی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 35گیندوں میں72رن بنائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔اورجیت کے بعد ناگن ڈانس کے ذریعہ میدان میں جشن منایا۔

https://www.youtube.com/watch?v=kRXSz9jHLT8

بنگلہ دیش کے کپتان محمد ال نے جیت کے بعد کہاکہ ’’ یہ سچ ہے کہ شروعات سے ہی ہمیں کامیابی کی امید تھی۔ تمیم اور لاتن نے اچھی شروعات دی۔

مشی نے بہترین کھیل دیکھایا۔ ٹیم کا شاندار مظاہرہ مداحوں کے حوصلہ افزاء ہے‘‘۔ مشفاقیر کی جشن مداحوں کے لئے بھی لطف اندوز رہا۔