ڈھاکہ ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نقاب پوش حملہ آوروں نے تین ترقی یافتہ بم ایک اپوزیشن کے جلسہ عام پر کئے۔ یہ جلسہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے مجالس مقامی انتخابات کے سلسلہ میں کیا تھا۔ ان حملوں میں پانچ افراد بشمول ایک صحافی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور تین موٹر سائیکلوں پر سوار جلسہ گاہ پہنچے تھے۔ پانچ زخمیوں بشمول خانگی ٹی وی چینل کے نامہ نگار کو راج شاہی ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا۔ راج شاہی میں 30 جولائی کو مجالس مقامی انتخابات مقرر ہیں۔ ایک اور خبر کے بموجب چار افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔ ان میں سے تین افراد کو ان کی غیرحاضری میں ایک ٹریبونل نے سزائے موت سنائی۔ مبینہ طور پر ان تمام افراد نے 1971ء کی پاکستان سے نجات جنگ میں ملک سے غداری کی تھی اور اس کی سلامتی کا سودا کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ 2009ء سے اب تک جنگی جرائم کے الزام 12 اپوزیشن قائدین کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔