ڈھاکہ، 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے ۔ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو ‘غیر قانونی’ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے حرکت میں آتے ہوئے جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا۔ اب جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں ہونے والے الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔پیر کو شائع گزٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی آرڈر 1972 کے آرٹیکل 90 H کے پیراگراف 4 کے مطابق جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے ۔