ڈھاکہ ۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے آج 1971 ء میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کے تعاون سے اپنی نو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں فتح کی 43 ویں سالگرہ منائی ۔ صدر عبدالحمید اور وزیراعظم شیخ حسینہ کی موجودگی میں شہید فوجیوں کو 31 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مضافاتی علاقہ ساور میں شہیدوں کی یادگار پر انھوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وہاں عوام کے علاوہ خواص کی بھی قابل لحاظ تعداد موجود تھی جن میں سابق وزیراعظٓم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سربراہ خالدہ بھی موجود تھیں۔ بعد ازاں صدر نے بھی قومی دن کے موقع پر فوج کی سلامی لی ۔ پریڈ میں جنگ میں شریک سینئر فوجی عہدیدار کے علاوہ تینوں افواج کے سربراہان ، نیم فوجی دستے اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر فوج نے اپنے اسلحہ خانے کی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔