نئی دہلی۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع کے مطابق ہندوستان اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ ایک وسیع آپسی فری ٹریڈ معاہدہ اور سرمایہ کاری کے منصوبہ پر غور و خوض کررہا ہے۔ وزیر صنعت و تجارت سریش پربھو جو ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ بیان بازی کیا ہے کہ بنگلہ دیش گریجویشن کا رتبہ میں شمار ہوتا ہے اور ساؤتھ ایشین فری ٹریڈ اگریمنٹ کے مطابق وہ ہندوستان میں اپنی اشیاء کو ہندوستان میں ڈیوٹی فری کی حیثیت سے پیش نہیں کرسکتے۔ اس ضمن میں ہندوستان ۔ بنگلہ دیش ایک وسیع تر اکنامک پارٹنرشپ معاہدہ کرسکتے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک اشیاء و خدمات اور سرمایہ کاری کے میدان میں ایک دوسرے کو فروغ اور تعاون دراز کرسکتے ہیں۔