شب برأت کے موقع پر آتشبازی کرنے پر تنازعہ کے بعد تشدد
ڈھاکہ ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) دارالخلافہ میں ایک پناہ گزین کیمپ میں تشدد پھوٹ پڑنے کے سلسلہ وار واقعات اور آتشزدگی میں تقریباً 9 افراد بشمول تین بچے و دو خواتین جل کر ہلاک ہوگئے ۔ شب برأت کے موقع پر آتشبازی کرنے پر تنازعہ پیدا ہوا جو بعد ازاں تشدد کی صورت اختیار کر گیا جس کے بعد کئی مکانات کو اگ لگادی گئی جن میں کم و بیش نو بہاری جل کر ہلاک ہوگئے ۔ اب تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ تشدد پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے گروپس کے درمیان ہوا ہے یا پناہ گزینوں اور آس پاس کے دیگر مقامی افراد کے درمیان ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ ڈھاکہ کے میر پور میں ہزاروں اردو بولنے والے مسلمان پناہ گزین موجود ہیں جو خود کو ’’پھنسے ہوئے پا کستانی‘‘ کہلانا زیادہ پسند کرتے ہیں اور پاکستان واپس جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔