بنگلہ دیش میں 5 لاکھ افراد کا سمندری طوفان فانی کے ڈر سے تخلیہ

ڈھاکہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج 5 لاکھ افراد کا جنوب مغربی اضلاع سے تخلیہ کردیا جبکہ سمندری طوفان ’’فانی‘‘ مغربی بنگال سے ٹکرایا ہے اور اس طرح بنگلہ دیش کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہیکہ رات دیر گئے یہ بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے طوفان فانی کو ’’انتہائی شدید سمندری طوفان‘‘ کے زمرہ میں شامل کیا ہے۔ محکمہ موسمیات بنگلہ دیش کے ترجمان عمر فاروق نے کہا کہ سمندری طوفان امکان ہیکہ بنگلہ دیش کے ساحلی علاقہ سے آدھی رات کے بعد ٹکرائے گا۔ بنگلہ دیش کا افق ملک کے کئی علاقوں میں سیاہ ہوگیا ہے۔ مہلک سمندری طوفان 10 سال کے وقفہ کے بعد اس علاقہ سے ٹکرائے گا اور تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔ انتہائی مخدوش علاقے دریاؤں کی وہ شاخیں ہیں جو راست سمندر میں جا ملتی ہے تاکہ ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں۔