ڈھاکہ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 5 کمسن فٹبال کھلاڑی جنوب مغربی بنگلہ دیش کے سفر کے دوران ایک دریا میں غرق ہوگئے جبکہ اُنھوں نے ارجنٹینا اور برازیل کے حامیوں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا۔ پولیس کو ماتام بوہوری دریا سے اُن کی نعشیں رات کے وقت دستیاب ہوئیں۔ جبکہ بچے نہانے کے لئے میچ کے بعد اِس دریا کو گئے تھے۔ مقامی پولیس سربراہ بختیارالدین چودھری نے کہاکہ 22 بچے جو اسکولی طلبہ تھے، برازیل اور ارجنٹینا کے حامیوں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے میں شامل تھے۔اِن میں سے پانچ دوپہر کے وقت جرسیاں پہنے ہوئے اپنے جنوب افریقی حریفوں کے ساتھ تیرنے کیلئے گئے تھے۔