بنگلہ دیش میں 5 اسلام پسندوں کو سزائے موت

ڈھاکہ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 5 ممنوعہ اسلامی تنظیم کے کارکنوں کو سزائے موت سنائی۔ ان پر گذشتہ سال مغربی بنگال کے بردوان بم دھماکہ سے متعلق ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انتہاء پسندوں کی دوبارہ صف بندی کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں جو ملک کی موجودہ سیاسی بے چینی کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ منظم ہوسکتے ہیں۔ سزائے موت یافتہ پانچوں افراد جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے عسکریت پسند تھے۔ ان پر 2007ء میں وکیل استغاثہ کو ہلاک کردینے کا بھی الزام ہے۔ قبل ازیں انہوں نے مبینہ طور پر دو ججس کو بھی ہلاک کردیا تھا۔ سزاء پانے والوں میں سربراہ مجاہدین شیخ عبدالرحمن بھی شامل ہیں۔