بنگلہ دیش میں 2 اسلام پسندوں کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سرکردہ عدالت نے آج دو اسلام پسند دہشت گردوں کو قتل کے ایک مقدمہ میں سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 2013ء میں انہوں نے سکیولر بلاگر کا قتل کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں آزاد خیال قلم کاروں پر حملوں کا سلسلہ چل پڑا تھا۔ ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے ممنوعہ انصاراللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) کے دو ارکان کو سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھا۔ عدالت نے اس مقدمہ میں دیگر 6 کو بھی جیل کی سزا سنائی۔ فاسٹ ٹریک ٹریبیونل نے 16 ماہ قبل ان 2 ارکان کو سزائے موت سنائی تھی۔ ہائیکورٹ بینچ نے ٹریبیونل کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔