بنگلہ دیش میں 14 عسکریت پسندوں کو سزائے قید

ڈھاکہ ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ جمعیتہ المجاہدین بنگلہ دیشن کے 14 عسکریت پسندوں کو ڈھاکہ کی ایک مقامی عدالت نے 2005ء کے دوران سلسلہ وار بم دھماکے کرنے کے جرم کے مرتکب قرار پائے جانے کے بعد فی کس 20 سال کی سزائے قید دی ہے۔ اس گروپ نے 2005ء میں اپنے خلاف حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جان یکے فوری بعد 63 اضلاع کے 600 مختلف مقامات پر سلسلہ وار بم دھماکے کیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ ان مجرمین پر فی کس 30,000 ٹکہ (23,588 روپئے) جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔