بنگلہ دیش میں ہندوستانی کمپنیاںسرمایہ کاری کریں :شیخ حسینہ

کولکاتا۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کو ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید مستحکم بنایا جائے ۔ شیخ حسینہ نے پنے دو روزہ دورۂ ہند کے دوران کل شام ہندوستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت میں ہند، بنگلہ دیش کے درمیان کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش 2020 تک آٹھ فیصد مجموعی گھریلو مصنوعات کی شرح حاصل کرکے 2021 تک اوسط آمدنی والا ملک بننے کی طرف گامزن ہے۔