بنگلہ دیش میں ہندوستانی عسکریت پسند تنظیموں کے کیمپس موجود : بی ایس ایف

اگرتلہ ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف اور بارڈر بنگلہ دیش (BGB) کے باہمی خوشگوار تعلقات کے باوجود ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے اولے 45 مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے کیمپس بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جی پی کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے ہیں لیکن حیرت اس بات کی ہیکہ اس کے باوجود بنگلہ دیش میں ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیموں کے ایک دو نہیں بلکہ 45 کیمپس موجود ہیں۔
بی ایس ایف کے خصوصی ڈی جی بی ڈی شرما نے بی جی بی کے ڈی جی میجر جنرل تحریر احمد سے ٹیلیفون پر بات کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کے سامنے انکشاف کیا۔