ڈھاکہ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 35 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 200 سے زیادہ افراد اس کشتی میں سوار ہوگئے تھے جو ایک تصادم کے بعد غرق ہوگئی۔ بنگلہ دیش میں دس دن کے اندر یہ دوسرا بحری سانحہ ہے۔ یہ کشتی پتوریا سے دولتدیا جارہی تھی جب کہ ایک مال بردار کشتی اس سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ بچی کو دریا سے بچالیا گیا، لیکن وہ مرچکی تھی۔ بیشتر مسافروں کو قریبی کشتیوں نے بچالیا۔ بحریہ کے عہدیداروں نے دریائے پدما میں غرق ہونے والی کشتی کے مسافروں کی مدد کی۔ 13 فروری کو بھی 5 افراد بشمول ایک کمسن ایک پُرہجوم کشتی کے غرق ہونے سے ڈوب گئے تھے۔ یہ کشتی دریائے پائیرا میں اُلٹ گئی تھی۔ یہ بھی پُرہجوم تھی اور اس میں 200 افراد سوار تھے۔ گزشتہ ماہ 8 نعشیں ایک ماہی گیر کشتی کو دستیاب ہوئی تھیں۔