ڈھاکہ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش میں بغیر پہرے کی ایک ریلوے کراسنگ کے پاس ٹرین اور بس کے تصادم سے کم از کم 11 افراد جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے ہلاک ہوگئے اور دیگر 56 افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جنوب مغربی علاقہ جھینائیدا کالی گنج میں 3.45 بجے شب پیش آیا ۔ واقعہ کے بعد کھُلنا اور باقی بنگلہ دیش کے درمیان ریلوے ٹریفک 7 گھنٹے متاثر رہی ۔ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد باراتی اس بس کے ذریعہ واپس ہورہے تھے۔