بنگلہ دیش میں مزید 4 جنگی ملزمین کو سزائے موت

ڈھاکہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل نے 1971ء میں ملک کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ انہیں جنگ آزادی کے دوران پاکستان کی تائید کا مرتکب پایا گیا تھا جبکہ المیہ یہ ہیکہ چاروں ملزمین میں سے تین ملزمین فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد طلب کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے ایک پانچویں ملزم کے لئے ’’موت واقع ہوجانے تک سزائے عمر قید‘‘ سنائی ہے۔ پانچوں ملزمین اغواء، اذیت رسانی اور قتل جیسی وارداتوں میں ملوث تھے اور چاہتے تھے کہ اس وقت کا مشرقی پاکستان علحدہ ملک کے روپ میں دنیا کے نقشہ پر ابھر نہ سکے۔