ڈھاکہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم اشرار نے آج دیسی ساختہ بم سے ایک عیسائی خاندان پر مغربی بنگلہ دیش میں حملہ کیا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مذہبی اقلیتوں اور سیکولر کارکنوں پر حالیہ ہفتوں میں اسلام پسندوں کے سلسلہ وار حملوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حملہ آور 45 سالہ مویشیوں کے تاجر عالم مونڈول کی قیامگاہ واقع جواڈنگا میں 12 بجے شب زبردستی داخل ہوئے جبکہ عالم برآمدے میں سو رہا تھا۔ ان افراد نے ایک دیسی ساختہ بم مونڈول کو نشانہ بنا کر پھینکا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پڑوسی دیہی عوام دھماکہ کی آواز سن کر دوڑ پڑے اور اشرار کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے مزید بم دھماکے کئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مونڈول کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔
انڈونیشیاء میں طیارہ حادثہ
جکارتہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرپورٹ پر انڈونیشیائی طیارہ کے دونوں پر ٹوٹ کر نیچے گر پڑے جبکہ طیارہ پرواز کرنے جارہا تھا۔ ملک کے پریشان حال شہری ہوا بازی شعبہ میں یہ تازہ ترین حادثہ ہے۔ یہ طیارہ اندرون ملک ایرلائنس لائن ایر کی ملکیت تھا اور سیکارنو پھٹٹا سے پرواز کرنے والا تھا۔