ڈھاکہ۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنگلہ دیش میں سیلاب کے بعد دریائے گولاچیپا میں ایک مسافر بردار کشتی اُلٹ جانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ آج 5 مزید نعشیں غوطہ خوروں نے دریا سے برآمد کی۔ کم از کم 25 مسافر لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ صبح 6 بجے سے 12.30 بجے دن کے درمیان پیش آیا۔ ڈوبی ہوئی کشتی برآمد کرنے کے لئے ایک بچاؤ ٹیم روانہ ہوچکی ہے۔ کشتی ضلع پاٹوکھالی کے قریب ڈوب گئی ہے جب کہ دریا میں کالبوئی شاکھی سے دریا میں طغیانی آئی ہوئی تھی۔