ڈھاکہ ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے رنگامتی ڈسٹرکٹ میں شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات میں کم و بیش دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد دو افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال بھی اسی دن اس ڈسٹرکٹ میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں زائد از 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ موسلادھار بارش نے رنگامتی کے نانی آرچا علاقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ ایک دیگر عہدیدار نے بتایا کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے سڑکیں انتہائی خطرناک اور ناقابل استعمال ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے متاثرین تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔