ڈھاکہ، 24 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) بنگلہ دیش میں ضلع میمن سنگھ میں آج صبح ایک ٹرک الٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس افسر مامون رشید نے بتایا کہ ڈھاکہ سے 122 کلو میٹر دور سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔مسٹر راشد نے بتایا کہ حادثے صبح تقریبا چار بجے ہوا۔ مہلوکین زیادہ تر یومیہ مزدور ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ ہائی ویز کی خستہ حالت، ٹرینوں کے صحیح دیکھ بھال نہ ہونے اور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی اہم وجہ ہے۔