ڈھاکہ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر دو اساتذہ کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ مجسٹریٹ انور پرویز نے بتایا کہ کیس اس وقت درج ہوا جب ضلع بغیرہت میں واقع ہِجلہ ہائی سکول کے طلبہ نے شکایت درج کروائی کہ سائنس کے اسسٹنٹ ٹیچر نے قرآن پاک کو اللہ کا کلام ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنت کوئی چیز نہیں ہے۔ انور پرویز نے کہا تھا کہ منگل کو طلبہ، ان کے والدین اور گاؤں والوں نے اسلام کی توہین کرنے والے دو ہندو اساتذہ پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا اور پولیس کے آنے تک انہیں زبردستی ایک کمرے میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ٹیچر کو عوامی سطح پر مذہب کی توہین کا مجرم ٹھہرایا گیا، جس کے بعد انہیں اور اسکول کے ہیڈ ٹیچر کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایوان نمائندگان انتخابات میں ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو شکست
واشنگٹن۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میری لینڈ کے ایک ہندوستانی نژآد امریکی ڈیموکریٹک لیجسلیٹر کو ایوان نمائندگان کی ایک نشست کیلئے پارٹی کے پرائمری انتخابات شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ 57 سالہ کمار بروے جو 2003ء تا 2014ء ہاؤز میجاریٹی لیڈر رہے اور فی الحال میری لینڈ ہاؤس انوائرنمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے صدرنشین ہیں، کو جملہ ووٹوں کی تعداد میں صرف 2% ووٹس حاصل ہوئے۔ ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں 9 افراد انتخابی میدان میں تھے۔ انتخابات میں 33% ووٹس حاصل کرتے ہوئے جس میں راسکن کو کامیاب قرار دیا گیا جس کے بعد دوسرے نمبر پر 28% ووٹوں کے ساتھ ڈیوڈ ٹرون تھے۔