ڈھاکہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے چوادانگا علاقے میں آج ایک ٹرک اور ایک منی ٹرک میں تصادم ہوگیا ، جس میں کم از کم 10لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ پولس کے مطابق یہ حادثہ ڈھاکہ اور جنوبی کھلنا شہر کو جوڑنے والی شاہراہ پر ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ایک پولس افسر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ شاہراہوں کی خستہ حالت، ٹرینوں کی دیکھ بھال نہیں ہونے اور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں سڑک حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔