ڈھاکہ ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ریت سے لدی ہوئی دو کشتیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر بردار کشتی غرقاب ہوگئی ۔ اس واقعہ میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مابقی کئی افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ 70 مسافروں کو لانے والی کشتی سے جب ریت سے بری کشتی ٹکرا گئی تو اس میں ایک بچے کے بشمول 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
روسی کشتی غرقاب ، 43 ہلاک
ماسکو 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک فریزر ٹرالر (بڑی کشتی) جس میں 132 افراد سوار تھے، جزیرہ نما کام چٹکا کے قریب واقع سمندر اوکھوٹسک میں غرقاب ہوگئی جس میں اندیشہ ہے کہ 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء کام چٹکا میں موجود بچاؤ کاری میں مصروف عملہ نے بتایا کہ 63 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کا حشر ہنوز نامعلوم ہے۔ ٹرالر کا نام ڈالنی ووسٹک بتایا گیا ہے۔