ڈھاکہ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی بنگلہ دیش میں دو پیاسنجر بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں تقریباً 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے فوری بعد فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور پولیس کو طلب کرلیا گیا جس نے راحت کاری اقدامات شروع کردیئے۔ 12 افراد کی برسرموقع موت واقع ہوگئی جن میں دونوں بس کے ڈرائیورس بھی شامل ہیں۔ چار افراد ہاسپٹل منتقل کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔ اس دوران حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔