بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے مجرم سابق رکن پارلیمنٹ کو عمر قید

ڈھاکہ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر بنگلہ دیش کے ایک خصوصی ٹریبیونل نے مفرور سابق رکن پارلیمنٹ عبدالجبار کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ بنگلہ دیش کے تین رکنی بین الاقوامی جرائم ٹریبیونل کے صدرنشین عنایت الرحمن نے کہا کہ مجرم کی پیرانہ سالی کو ملحوظ رکھتے ہوئے سزا میں رعایت دی گئی ہے اور اس مفرور سیاست داں (عبدالجبار) کو اب ماباقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذارنی ہوگی۔ جسٹس عنایت الرحمن نے کہا کہ عبدالجبار کے غیاب میں چلائے گئے اس مقدمہ میں ان کے خلاف تمام پانچ الزامات کسی شک و شبہ سے بالاتر اور درست ثابت ہوئے ہیں۔