ڈھاکہ ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): بنگلہ دیش جماعت اسلامی لیڈر اور میڈیا کی مقبول شخصیت میر قاسم علی کو ادوا کے جنگی جرائم کیس میں آج رات پھانسی دیدی گئی ۔ پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران ان پر جرائم کے ارتکاب کا الزام ، 63 سالہ جماعت اسلامی کے اہم معاون کو ڈھاکہ کے مضافات میں واقع سخت سیکوریٹی والی جیل میں رات 10 بجکر 35 منٹ پر پھانسی دی گئی ۔ وزیر داخلہ بنگلہ دیش اسد الزماں خاں نے کہا کہ پھانسی کے چند منٹ بعد جیل حکام نے بتایا کہ ڈاکٹرس علی کی نعش کی آٹوپسی انجام دے رہے ہیں ۔۔