ڈھاکہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کو ملک میں اپنا کاروبار چلانے کی اجازت دی ہے اور اس طرح ایل آئی سی بنگلہ دیش میں اپنی خدمات انجام دینے والی دوسری غیر ملکی کمپنی بن گئی۔ دریں اثناء بنگلہ دیش انشورنس ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھاریٹی سربراہ اشفاق احمد نے بیان دیا کہ لائف انشورنس کارپوریشن کو حکومت بنگلہ دیش کی جانب سے مکتوب آمادگی حوالے کیا گیا ہے تاہم اس میں چند شرائط کا بھی تذکرہ ہے جس پر ایل آئی سی کو عمل آوری کرنی پڑے گی۔