ڈھاکہ ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ برگمین نے 1971ء میں ہلاک ہونے والے تین ملین بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد پر سوال اٹھا کر ’قوم کے جذبات مجروح‘ کئے ہیں۔ آج بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت برائے جنگی جرائم نے ڈیوڈ برگمین کے نومبر 2011ء کے ایک بلاگ میں اس برطانوی صحافی کو ان ہلاکتوں کی تعداد پر سوال اٹھانے کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ ہزار ٹکا یا 65 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر سات روز تک کی قید کا حکم سنایا۔