بنگلہ دیش: میگزین کے ایڈیٹر کا قتل

ڈھاکہ ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔ امریکہ نے بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکن سمیت دو افراد کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک کارکن زولحاج منان سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کچھ مسلح افراد زولحاج منان کے فیلٹ میں داخل ہوئے اور اْنھیں اْن کے دوست سمیت قتل کر دیا۔ زولحاج منان ’روپ بان‘ نامی جریدے کے ادارتی بورڈ میں شامل تھے جو کہ بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے بارے میں پہلا جریدہ ہے۔ زولحاج منان ڈھاکہ میں امریکی سفارتخانے کے ساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔