بنگلہ دیش فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے تصادم کے بعد حادثہ

ڈھاکہ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دو تربیتی طیارے آج فضاء کے وسط میں جنوب مشرقی ساحلی علاقہ میں ایک دوسرے سے تصادم کے بعد حادثہ کا شکار ہوگئے۔ دونوں طیارے کے چاروں پائیلٹ محفوظ طور پر اپنے اپنے طیاروں سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔ فضائیہ میں ہنوز کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ عہدیداروں کے بموجب ناقص حد بصارت اس تصادم اور حادثہ کی وجہ ہوسکتی ہے۔