بنگلہ دیش خودکش حملے کی آئی ایس نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈھاکہ۔25مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کل شام ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے لی ہے ۔آئی ایس نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کئی افسران مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے حکام سے اس سلسلے میں اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ہفتہ میں دہشت گردانہ واردات کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔
فلم ساز گریندر چڈھا کو
سکھ جیول ایوارڈ برائے 2017 ء
لندن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد برطانوی فلم ڈائریکٹر گریندر چڈھا کو برطانوی سنیما کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے اعتراف کے طور پر سکھ جیول ایوارڈ برائے 2017ء سے نوازا گیا ہے۔ چڈھا کی چند مشہور فلموں میں ’بھجی آن دی بیچ‘، ’بینٹ اِٹ لائیک بیکھم‘ اور ’برائڈ اینڈ پریچوڈیس‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے مذکورہ ایوارڈ وزیر دفاع مائیگل فیلون سے بیساکھی ڈنر کے موقع پر حاصل کیا جو برٹش سکھ ایسوسی ایشن کی جانب سے لنکا سٹر ہوٹل میں ترتیب دیا گیا تھا۔ اس موقع پر یوکے  میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وائی کے سنہا بھی بطور مہمان اعزازی شہ نشین پر موجود تھے۔